کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی27 ویں سالگرہ2 فروری کو فیصل آباد میں منائی جائیگی

مکوآنہ (این این آئی )پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی27 ویں سالگرہ -2 فروری نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی محض نو برس کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی ارفع کریم رندھاوا-2 فروری 1995کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں انہوں نےکم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی انہوں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزارزات سے نوازا گیا ارفع کریم رندھاوا کو22 دسمبر2011 کو مرگی کا دورہ پڑا اورطبیعت زیادہ خراب ہونے پر

انہیں لاہور کے سی ایم ایچ میں داخل کروادیا گیا جہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور 14جنوری2012 کو انتقال کرگئیں اس روز سول سوسائٹی اور نجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں