مشہور ٹک ٹاکر کو گرفتارکر لیا گیا

لاہور (این این آئی)مشہور ون ویلر ٹک ٹاکر شاہنواز کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا ۔ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابقشفیق آباد ڈولفن ٹیم نیکاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ۔ملزمان روڈ پر موٹر سائیکل سے ون ویلنگ کر رہے تھے ۔ملزمان ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ون یلر کی گر فتاری پر اہل علاقہ نے ڈولفن ٹیم سے شدید مزاحمت کی ۔گرفتار کرنے پر ملزم کی شناخت شاہنواز عرف چھوٹا بچہ سے ہوئی۔ملزم لاہور کی مختلف شاہراوں پر خطرناک

ون ویلنگ کرتا تھا۔ ملزم نے خواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شفیق آباد منتقل کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں