نوجوان طیارے میں چھپ کر الجزائر سے فرانس پہنچ گیا

پیرس (آئی این پی )نوجوان اپنی جان خطرے میں ڈال کر طیارے کے خفیہ ڈبوں میں چھپ کر الجزائر سے فرانس فرار ہو گیا۔نوجوان کا پول فرانس کے ہوائی اڈے پر سامان آف لوڈ کرنے کے دوران کھلا جب عملے نے نوجوان کو خفیہ خانے میں چھپا دیکھا۔ مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جو اسے الجزائر ڈی پورٹ کریں گے۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد الجزائر میں ایک انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو نوجوان کے طیارے میں آنے اور پھر اس میں خفیہ طور پر

سفر کرنے کی تحقیقات کرے گی۔واضح رہے کہ یہ پرواز بدھ کے روز قسطنطنیہ کے محمد بوضیاف ہوائی اڈے سے پیرس کے چارل ڈیگول ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں