کارکن نے اپنی شادی کیلئے بنائے گئے ہار پر لیگی قیادت کی تصاویر لگوالیں ، مریم نواز نے دولہا کی تصویر شیئر کر دی

لیہ/لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کارکن نے اپنی شادی کیلئے بنائے گئے ہار پر لیگی قیادت کی تصاویر لگوائیں ن لیگی کارکن نے دلہا بننے پر جو ہار پہنا اس پر شریف خاندان کے افراد کی تصاویر بھی لگی ہوئی تھیں، جس سے شریف خاندان کے ساتھ اس کی محبت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بھی اپنے کارکن کی شادی کا یہ ہار بہت پسند آیا، اور دلہا کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔مریم نواز نے اپنی پوسٹ میں کارکن کے لیے محبت اور خوشی کا


مریم نواز اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لیہ سے مسلم لیگ ن کے اس جیالے کو شادی بہت بہت مبارک۔رہنما مسلم لیگ ن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کارکن کے لیے محبت اور خوشی کے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں