اسلام آباد کی نوجوان لیڈی کانسٹیبل زندگی کی بازی ہار گئی!!! وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد پولیس کی نوجوان لیڈی کانسٹیبل اقراءدختر نذیر احمد پراسرار طور پر زندگی کی بازی ہا رگئی۔پولیس کے مطابق متوفیہ کے والدین کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور وہ مانسہرہ کے رہنے والے ہیں۔لیڈی پولیس کانسٹیبل کوہسپتال لانے والے ایس پی ٹریفک سید عارف حسین شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ
ہمارے بغیر نہ حکومت بن سکتی ہے اور نہ ختم ہوسکتی ہے ،آنے والے ہفتے کے درمیان ہمارا امتحان آرہا ہے، اہم اتحادی جماعت کا بڑا اعلان

اقراءمیری بیٹی کی طرح تھی، وہ 11بجے بینک کیلئے گئی جہاں سے وہ میرے گھر پر آئی،گھر پر آنے کے کچھ دیر بعد اسے خون کی الٹیاں شروع ہوگئیں۔ عارف حسین نے مزید بتایا کہ میں اپنے ملازم کے ساتھ اسے پولی کلینک لے گیا جہاں اس کاعلاج جاری تھا کہ تقریباً گھنٹے کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ پولی کلینک کے ریکارڈ میں میرا نام ہے، اقراءکا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی میں نے ہی وصول کیا، تمام شکوک شبہات کلیئر کرنے کے لیے اس کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے۔
عائشہ گلالئی کہاں ہیں اور کس حال میں ہے جان کر آپ کو بے حد افسوس ہوگا
کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو حکومت کے بجائے جمہوریت بچائینگے، خالد مقبول صدیقی

اپنا تبصرہ بھیجیں