”زیلنسکی کی طرح اسٹرونگ ” بھارت میں یوکرینی صدرکے نام پر چائے آگئی

نئی دہلی(این این آئی ) روسی حملے کا ڈٹ کردفاع کرنے والے یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نیلوگوں کواتنا متاثرکیا کہ ایک کمپنی نے چائے کی پتی کا نام بھی ان کے نام پررکھ دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق روس کے حملے کیخلاف اپنے ملک کا دفاع کرنے والے یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی کی دنیا میں مقبولیت کا اندازہ اسبات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چائے کی ایک کمپنی نے اپنی پتی کا نام ان کے نام پررکھ دیا۔بھارتی ریاست آسام کی چائے کی کمپنی کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدرکی جرات اورمضبوطی سے متاثرہوکراپنی نئی چائے کی پتی کا نام زیلنسکی چائے رکھا ہے

اورکیونکہ چائے کڑک ہے توہم نے اس کا سلوگن زیلنسکی کی طرح اسٹرونگ رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں